20 مارچ 2011 - 20:30

بن غازی کے قریب ہوائي اڈے پر قذافی کے طیاروں کا حملہ لیبیا میں اسرائیل کا کردار، لیبیا میں ڈکٹیٹر کرنل قذافی کے جنگی طیاروں نے مشرقی شہر بن غازی کے قریب واقع ایک شہر بنیہ کے ہوائی اڈے پر بمباری کی ہے ۔

ابنا: قذافی کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی شام بنیہ ہوائي اڈے پر بمباری کرکے متعدد شہریوں کو ہلاک کردیا قذافی نے ٹیلی ویژن پر دئے گئے اپنے بیان میں دھمکی دی تھی کہ وہ انقلابیوں کے خلاف جو ان کی حکومت کے خواہاں ہيں حملے اور تیز کردیں گے ۔لیبیا میں گذشتہ سترہ فروری سے جاری عوامی انقلاب کےدوران قذافی کی فوج اور ان کے کرائے کے غنڈوں نے چھ ہزار لیبیائي شہریوں کا قتل عام کیا ہے ۔دوسری طرف صہیونی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ لیبیا میں قذافی کی فوج کی انقلابیوں کے خلاف حالیہ پیشقدمی میں صہیونی حکومت کے ریٹائرڈ جرنیلوں کا بڑا رول رہا ہے ۔صہیونی حکومت کے ایک ٹیلی ویژن چینل نے اپنی آج کی رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ لیبیا کے عوام کے مظاہروں کو کچلنے میں ان اسرائیلی جرنیلوں کا بڑا ہاتھ ہے جنھیں معمرقذافی نے بھاری رقومات کے عوض اپنے عوام کو سرکوب کرنےکے لئے بلایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔/110